23 مئی 2017 - 18:09
مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ دو ماہ سے طلاب کی احتجاجی لہر جاری + تصاویر

احتجاجی طلاب نے آزادی اور اسلام کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے راجپور چوک میں دھرنا دیا۔ طلباء کا کہنا تھا کہ پولیس نے کئی طلاب کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ رہا کئے گئے طلباء کو روز پولیس تھانہ میں حاضری دینی پڑتی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر بھر میں طلباء و طالبات کی بھارت جارحیت و بربریت مخالف احتجاجی لہر دو ماہ سے جاری ہے۔ اس دوران آج مقبوضہ کشمیر کے جنوبی قصبہ پلوامہ میں اس وقت تشدد بھڑک اٹھا، جب طلباء و طالبات نے پولیس اہلکار کی موٹر بائیک نذر آتش کی۔ احتجاجی طلباء کو منتشر کرنے کے لئے قابض فورسز نے لاٹھی چارج، پیلٹ گن، سونڈ بموں اور آنسو گیس کا بے تحاشہ استعمال کیا۔ پلوامہ قصبہ میں قائم مہجور میموریل ہائر اسکنڈری اسکول میں کلاسز شروع ہوتے ہی طلباء نے اپنی کلاسوں کا بائیکاٹ کیا۔ احتجاجی طلاب اپنے ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ طلاب نے آزادی اور اسلام کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے راجپور چوک میں دھرنا دیا۔ طلباء کا کہنا تھا کہ پولیس نے کئی طلاب کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ رہا کئے گئے طلباء کو روز پولیس تھانہ میں حاضری دینی پڑتی ہے، دن بھر پولیس تھانوں کے چکر لگانے میں ان کی تعلیم پر بھی برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ اس دوران پولیس کی بھاری جمعیت نے احتجاجی طلاب کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے لاٹھی چارج کیا، جس کے بعد احتجاجی طلباء مختلف حصوں میں بٹ گئے اور انہوں نے قابض فورسز پر پتھربازی کی جبکہ قابض فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ٹیر گیس اور پیلٹ گنوں کے گولے بھی داغے۔

مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ دو ماہ سے طلاب کی احتجاجی لہر جاری، قابض فورسز کا مظاہرین پر پیلٹ گنوں سے وار

۔۔۔۔۔۔۔

/169